روس کے مقابلے میں امریکہ نے بھی کامیاب کرونا ویکسین کا اعلان کردیا

واشنگٹن: روس کے مقابلے میں امریکہ نے بھی کامیاب کرونا ویکسین کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی کمپنی کی تیار کردہ کرونا وائرس ویکسین انسانوں میں مدافعتی نظام بہتر بنانے میں کامیاب ثابت ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنی فائزر کی کو وِڈ 19 کے لیے بنائی گئی ویکسین مدافعتی نظام بہتر بنانے میں کامیاب ثابت ہوئی ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ 24 سال یا اس سے کم عمر افراد میں ٹی بی ویکسین کے نتائج حوصلہ افزا دیکھے گئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انسانوں پر ٹرائل کے مرحلے کے دوران 36 افراد پر اس ویکسین کے استعمال سے ان کے اندر مدافعتی نظام کے سلسلے میں مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔واضح رہے کہ اس ویکسین کے لیے برطانوی حکومت دوا ساز کمپنی کو 30 ملین ڈوز کا پیشگی آرڈر دے چکی ہے۔

ایک اور تحقیق میں ٹی بی ویکسین کے استعمال سے متعلق بھی اہم نتائج سامنے آئے ہیں، محققین کا کہنا ہے کہ ٹی بی ویکسین کے استعمال سے کرونا وائرس کی شرح میں واضح کمی دیکھی گئی، حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ تپ دق (ٹی بی) ویکسین کا کرونا وائرس نتائج میں بہتری سے گہرا تعلق ہے، نوجوانوں میں بالخصوص اس کے نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں اسرائیل کی دو یونیورسٹیوں صحرائے نقب کی بن گورین اور یروشلم کی ہیبریو یونیورسٹی کے محققین نے ٹی بی ویکسین اور کرونا وائرس کے نتائج میں گہرے تعلق کا سراغ لگایا ہے، ریسرچرز کی یہ تحقیق ایک جریدے ”جرنل ویکسینز“ میں شایع ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے استعمال سے نہ صرف کرونا وائرس کیسز کی شرح میں کمی آئی بلکہ شرح اموات بھی کم ہو گئی.