بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں کے یوم سیاہ کے سلسلہ میں اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد  بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں کے یوم سیاہ کے سلسلہ میں اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی زیر قبضہ کشمیر میں مظالم بند کرو،کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دو کے نعرے درج تھے۔
اس موقع پر حریت رہنمائوں محمود اے ساغر سمیت دیگر رہنمائوں نے کہا کہ یوم سیاہ منانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیری آزادی چاہتے ہیں۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے، تحریک آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، مودی سن لے وہ تحریک آزادی کشمیر کو نہیں روک سکتا۔