سونے کی قیمت تیزی سے نیچے جانے لگی

سونے کی قیمت آسمان کو چھونے کے بعد اب تیزی سے نیچے جانا شروع ہوگئی ہے اور آج بھی ملک میں فی تولہ سونا 6100 روپے سستا ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق  سونے کی فی تولہ قیمت 6100 روپے  کی کمی کے بعد 1 لاکھ 20 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکی قدر بھی 5 ہزار 229 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 2 ہزار 881 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 55 ڈالر کم ہوکر  ایک ہزار  933 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب  انٹربینک میں ڈالر کی قدر 19 پیسے کی کمی ہوئی ہے اور کاروباری دن کے اختتام پر  ڈالر کی قدر 168.07روپے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوکر 168.50 روپے ہے۔