بھارت:بی جے پی رہنما کا پاکستان کے وزیر خارجہ کوقتل کرنے پر 2کروڑ روپے انعام کا اعلان

لکھنو18دسمبر() بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے خلاف ملک گیر احتجاج کیاتو ریاست اتر پردیش میں پارٹی کے ایک رہنما نے پاکستانی وزیر خارجہ کوقتل کرنے پردوکروڑ روپے انعام کا اعلان کیاہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں ایک پریس بریفنگ میں کہا تھاکہ اسامہ بن لادن مرچکا ہے لیکن گجرات کا قصائی ابھی زندہ ہے اوروہ بھارت کا وزیراعظم ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ آر ایس ایس سے وابستہ ہیں جو ہٹلر سے متاثرہ ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ) آر ایس ایس (گاندھی کے نظریے پر یقین نہیں رکھتی ہے بلکہ ان کے قاتل کو اپناہیرو مانتی ہے۔ وزیر خارجہ کے بیان پر بھارتی حکام کے ساتھ ساتھ انتہا پسند ہندوتنظیم بی جے پی میں شدید غصہ پایاجاتاہے۔ضلع باغپت میںپنچایت کے رکن منوپال بنسل نے باغپت میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ” جو اس منتری بلاول بھٹو کا سردھڑ سے الگ کرے گامیںاسے 2کروڑ کا انعام میں دونگا”۔