بھارت، جامعہ ملیہ کے قریب مظاہرین پر پھر سے فائرنگ

بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے اور جامعہ ملیہ کے گیٹ نمبر 5 کے قریب ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، شاہین باغ کےمظاہرین نے درپیش خطرہ کے تحت وزارت داخلہ، ہیومن رائٹس کمیشن اور پولیس کو خط لکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جامعہ میں بیٹھے مظاہرین کے قریب فائرنگ اسکوٹی پر سوار دو نامعلوم افراد نے کی، فائرنگ کے واقعے کے بعد احتجاجی طلبا پولیس اسٹیشن پہنچ گئے، جس کے بعد واقعے کی ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب شاہین باغ کےمظاہرین نے وزارت داخلہ، ہیومن رائٹس کمیشن، پولیس کوخط میں لکھا ہے کہ انہیں درپیش خطرہ حقیقی ہے ، انہیں طاقتور پوزیشن پر موجود افراد کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں، پرامن مظاہرین کی حفاظت کیلئے یقینی اقدامات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 روز میں جامعہ ملیہ کے پاس فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے، وہاں کے طالب علم شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔