
قابض حکام نے سرینگر میں عائد پابندیوں میں توسیع کردی
بی جے پی کا زخمی کارکن سرینگر کے ہسپتال میں دم توڑ گیا
سرینگر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے سرینگر میں لوگوں کو ان کے گھروں تک محدود رکھنے کیلئے پابندیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر نے کاروباری اداروں اور لوگوں کی نقل و حرکت سمیت عوامی سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع کا حکم دیا ہے جو ایک اور ہفتے یعنی 15 اگست کی نصف شب تک نافذ رہی گی ۔
توسیع میں بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کو روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔دریں اثنا ضلع بڈگام میں بھارتی فوج کا حمایت یافتہ بی جے پی کا ضلعی صدر عبدالحمید نجار سرینگر کے ایک اسپتال میں زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔ اسے گزشتہ روز نامعلوم حملہ آوروں نے ضلع کے علاقے اوم پورہ میں ریلوے سٹیشن کے قریب گولی مار کر زخمی کردیا تھا۔