عالمی برادری محاصرے کا شکار کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرے، کل جماعتی حریت کانفرنس
پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانے سے شانہ ملا کر کھڑے ہیں،ترجمان کا بیان حریت رہنمائوں کا کشمیری نظر بندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
سرینگر بھارت کے غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے دنیا بھر کے ہر باضمیر شخص سے اپیل کی ہے کہ وہ محاصرے کا شکار کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لیے اپنی آواز بلند کرے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہ پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانے سے شانہ ملا کر کھڑے ہیں۔اور وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کی آواز اور انکا سفیر بننے کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلم امہ کو خاموشی ترک کر کے کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوںنے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیرکے حوالے سے اپنے وعدے پورے کرے ، بھارت کو غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں آباد ی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکے اور مقبوضہ علاقے میں جرائم پر اسکا محاسبہ کرے۔
سینئر حریت رہنما غلام محمد خان سوپور ی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر اور بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیری حریت رہنمائوں ، کارکنوں اور نوجوانوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہا کہ نظر بندوں کو انکے سیاسی نظریات کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ خان سوپوری نے نظر بندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔جموںوکشمیر یوتھ سوشل فورم کے چیئرمین عمر عادل ڈار نے جمعہ کو سرینگر کے علاقے لالچوک کی ایک مسجد میں ایک اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کو پاکستان ، بھارت اور کشمیریوں کی حقیقی قیادت پر مشتمل سہ فریقی مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور جموںوکشمیر سوشل یوتھ فورم کے چیئرمین دیویندر سنگھ بہل نے ضلع کپواڑ ہ کے علاقے دیدار پورہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کو دبانے کے لیے گرفتاریوں اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک حریت کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد اشرف صحرائی کئی عارضوں میں مبتلا ہیں لیکن جموںخطے کی ادھمپور جیل کی انتظامیہ انہیں مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کر رہی جس کی وجہ سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔ ادھر امریکی جریدے ’’فارن پالیسی‘‘نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ایسی پالیسیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جن کے ذریعے ہندو قومیت کے موقف کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ جریدے نے لکھا کہ یہ پالیسیاں کھلے عام مسلم دشمنی پر مبنی ہیں اور یہ سارا عمل بھارت میں انتہا پسندی کو ہوا دے رہا ہے۔