مسجد اقصی کے محافظ کے مسجد میں داخلے پر چار ماہ کی پابندی عائد

الانصاری کو چار ماہ کی پابندی ختم ہونے کے بعد اسی حراستی مرکز میں اسرائیلی پولیس کے سامنے حاضر ہونے کا حکم

مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کے محافظ مھند الانصاری کے مسجد اقصی میں داخل ہونے پر چار ماہ کی پابندی کا پروانہ اسکے ہاتھ میں تھمایا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے الانصاری کو ایک ہفتہ پہلے مسجد اقصی سے گرفتار کیا اور اسے القشلہ حراستی مرکز منتقل کر دیا ۔
الانصاری کو چار ماہ کی پابندی ختم ہونے کے بعد اسی حراستی مرکز میں اسرائیلی پولیس کے سامنے حاضر ہونے کا حکم دیا گیا۔اسرائیلی پولیس کی ایک مہم کے تحت فلسطینیوں سے مسجد اقصی کو خالی کرنے اور مزید آبادکاریوں کی راہ ہموار کرنے کے مقصد کے سلسلے میں ، حال ہی میں مسجد اقصی کے درجنوں محافظوں ، اماموں اور ملازمین پر مختلف ادوار کے لئے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔