مقبوضہ کشمیر میں مختلف حملوں میں دو پولیس اہلکار اور بی جے پی کا رکن زخمی

سرینگر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دو الگ الگ حملوں میں بھارتی پولیس کے دو اہلکار اور بی جے پی کا ایک کا رکن شدید زخمی ہوگیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ضلع پلوامہ میں وانپورہ کے قریب بھارتی پولیس کی ایک پارٹی پر حملہ کیاجس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور دونوں کی حالت مستحکم ہیں۔ادھر کولگام کے علاقے میر بازار میں ایک حملے میں بی جے پی کا ایک سرپنچ زخمی ہوگیا جس کی شناخت عارف احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ عارف کو علاج کے لئے قاضی گنڈ اسپتال لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے سرکاری میڈیکل کالج اسلام آباد منتقل کردیا۔ اس کی گردن میں چوٹ آئی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دریں اثناء ضلع شوپیاں کے علاقے بونہ بازار میں بھارتی پولیس کی ایک پارٹی پر دستی بم کے حملے کے بعد بھارتی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

via urdupoint news