
کل جماعتی حریت کانفرنس کا پاکستان کے نئے نقشے کا خیرمقدم
سرینگر ہائی وے کا نام مستحسن ہے ،سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینے کا بھی خیرمقدم
جنرل سیکرٹری نے حکومت پاکستان کی طرف سے کشمیر ہائی وے کو سرینگر ہائی وے کے نام سے منسوب کرنے کو ایک اچھا اقدام قراردیا جس سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہو گا اور عالمی برادری کی توجہ اس دیرینہ تنازعہ کی طرف مبذول ہو گی۔ انہوںنے پاکستان کی طر ف سے 5اگست کو یوم استحصال منانے اور حکومت ، عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام کو سلام پیش کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوںکی اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔