حج کے دوران بلا اجازت مقدس مقامات میں داخل ہونے پر سیکڑوں افراد گرفتار

مکہ المکرمہ: سعودی حکام نے حج کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سیکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی حکام نے بلا اجازت مقدس مقامات میں داخل ہونے کی کوشش میں 936 افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی حکام نے ان تمام افراد کے خلاف فوری ایکشن لیا ہے جب کہ ان افراد پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

سعودی حکومت نے حج کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بلا اجازت مقدس مقامات میں داخل ہونے والوں کو 10 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا جب کہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے والے پر جرمانہ ڈبل ہوگا۔

واضح رہے کہ امسال سعودی عرب نے جون میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا۔

سعودی حکام کے مطابق اس مرتبہ صرف 10 ہزار عزام کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا ہے۔

ان میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فی صد ہے اور 30 فی صد سعودی شہری ہیں۔

منتخب عازمین کے پہلے گروپ کو ہفتے کے روز مکہ مکرمہ پہنچا دیا گیا ہے، عزام کرام ایامِ حج کے آغاز سے قبل ایک ہوٹل میں الگ الگ کمروں میں مقیم رہیں گے۔

via geo news