الطاف احمد بٹ کا مرحوم مولانا عباس انصاری کے انتقال پر اظہار تعزیت،

اسلام آباد()جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے بزرگ کشمیری رہنما، حریت کے سابق چیئرمین اور مجلس اتحاد المسلمین کے چیئرمین مولانا عباس انصاری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔مرحوم رہنما مولانا عباس انصاری کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، اپنے تعزیتی پیغام میں الطاف احمد بٹ نے کہا کہ وہ کشمیر کے ممتاز عالم دین اور نامور حریت رہنما  تھے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مرحوم انصاری کی تحریک آزادی کے تیں ان کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عباس انصاری صاحب کے انتقال کی خبر سن کر ہمیں بہت دکھ ہوا ہے اور ہم ایک عظیم قاد سے محروم ہوئے۔الطاف احمد بٹ نے مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک عظیم مذہبی اور حریت رہنما سے محروم ہوئے ہیں جس نے اپنی پوری زندگی لوگوں کی خدمت اور مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں گراں قدر خدمات انجام دینے میں گزار دی.. انھوں نے اپنی ساری زندگی سادگی سے گزاردی لیکن ساری عمر جدوجہد آزادی کے لیے پر عزم رہے اور یکسوی کا اظہار کیا۔

الطاف بٹ نے کہاکہ “میں مولانا انصاری مرحوم کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، اور اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ انہیں اس ناقابل تلافی نقصان کا دکھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اس موقعہ پر انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ، دکھ کی اس گھڑی میں جموں کشمیر سالویشن موومنٹ اور سبھی حریت قادین سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کے لئے دعا گو ہیں ۔دریں اثنا جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے ایک مرکزی وفد نے مرحوم مولاناانصاری کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔