
بڈگام:آگ لگنے سے متعدد بکریاں زندہ جل گئیں
سرینگر29 مارچ(کےپی این) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں آتشزدگی سے کم از کم ایک درجن بکریاں جل کر ہلاک ہو گئی ہیں۔
کشمیرپوسٹ نیوز کے مطابق مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ آگ گزشتہ شب ضلع کے علاقے چاڈورہ میں مویشیوں کے ایک باڑے میں لگی جس سے کم سے کم 12بکریاں جل کر ہلاک ہوگئیں۔