پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن پی ایس ایف لیول ون سکواش کوچنگ کورس (کل) اختتام پذیر ہوگا

اسلام آباد  پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایس ایف لیول ون سکواش کوچنگ کورس پرسوں بدھ کو اختتام پذیر ہوگا۔

پاکستان سکواش فیڈریشن کے ترجمان نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دس روزہ آن لائن کورس کا انعقادکامیابی کے ساتھ اختتامی کی طرف جا رہا ہے ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں تھیں جس کے باعث پاکستان سکواش فیڈریشن نے 20 جولائی سے 29 جولائی تک آن لائن کوچنگ کورس منعقد کروانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

اس کے بعد لیول ٹو اور لیول تھری کے کورسز بھی منعقد کروائے جائیں گے۔ کورس میں ملک بھر سے 49 شرکاء حصہ لے رہے جن میں کھلاڑی، کوچز اور ایمچورز شامل ہیں۔ پنجاب سے چودہ ، خیبرپختونخوا اور سندھ سے نو، نو، بلوچستان سے پانچ، پاکستان ایئرفورس سے سات، سوئی نادرن گیس پائپ لائن سے تین، پاکستان آرمی اور زرعی ترقیاتی بینک سے ایک ، ایک شرکاء شامل ہیں اور لوکل شرکاء کے علاوہ اوورسیز پاکستانی بھی شرکت کر رہے ہیں۔

via urdupoint news