بھارتی پولیس نے 8 کشمیری نوجوانوںکو گرفتار کرلیا‘بھارتی فوج کے اہلکار کی سرینگر میں خودکشی

سرینگر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے بڈگام اورکپواڑہ کے اضلاع سے کم سے کم8 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 5نوجوانوں کو ضلع کے علاقے نصراللہ پورہ میں دوران شب چھاپوںمیں گرفتار کیا گیا اوراس دوران فورسز نے لوگوں کی املاک کوبھی نقصان پہنچایا۔بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے سدھانا پاس سے بھی تین نوجوانوں کوگرفتارکیا ہے ۔

ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ7راشٹریہ رائفلزاور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے کارروائی میں حصہ لیا۔ ادھر ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں کنٹروللائن کے قریب اپنے مویشی چرانے والا شخص بارودی مواد کے دھماکے میں زخمی ہو گیا ہے۔ایک اور واقعے میں سرینگر کے علاقے رام باغ میں بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے گولی مار کر خودکشی کرلی۔دریں اثناء ضلع پونچھ میںنور پور گلی کے قریب گلی پنڈی سے منڈی جانیوالی والی ایک گاڑی گہری گھائی میں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

via urdupoint news