متحدہ مجلس علمائے کی طرف سے کشمیریوںکو رونا وائر س میں مبتلا افراد کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل

سرینگر مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں مذہبی اور سماجی تنظیموں کے اتحاد متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے کشمیریوں سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ مہلک وائرس میں مبتلا افراد کی زندگیاں بچانے کیلئے رضاکارانہ طور پر اپنا پلازما عطیہ کریں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متحدہ مجلس علما نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وبا کے وقت میں لوگوںکی زندگیاں بچانے کیلئے اپنا پلازمہ عطیہ کرنا وقت کی اہم ضرورت اور انسانیت کی بڑی خدمت ہے۔متحدہ مجلس علمائے نے کہاہے کہ پلازما کا عطیہ کرنا خون کے عطیہ کی طرح محفوظ ہے اور عطیہ کرنے والے شخص کی صحت بالکل متاثر نہیںہوتی ہے اورلوگوںکو بلا کسی ہچکچاہٹ کے وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے پلازما عطیہ کرکے انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے۔

via urdupoint news