مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوںکے ہاتھوںتین اور کشمیری نوجوان شہید

سرینگر  16 جون2020ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاںمیں تین اور کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیاہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوانوںکو ضلع کے علاقے ترکونگم میں منگل کو تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔