
سید شجاعت بخاری شہید کشمیریوں کی توانا آواز تھے،راجہ فاروق حیدر خان
انہوں نے کہا کہ سید شجاعت بخاری کی صحافتی خدمات اور خاص طور پر ریاست کے دونوں جانب کے صحافیوں کو اکٹھا کرنے کی ان کی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے جب بھی آزادکشمیر کا دورہ کیا وہ ریاستی اخبارات اور قومی اخبارات کے ساتھ خصوصی انٹیرکشن کرتے تھے جس کے دوران وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی تحریک کو مختلف پہلووں سے اجاگر کرتے تھے۔انہوں نے کہا بھارتی فوج اور اسکے کارندوں نے انہیں اسوقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے اخبار کے دفتر سے باہر نکل کر گھر جا رہے تھے۔وزیراعظم نے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ بخاری شہید کا مشن جو مقبوضہ کشمیر کی بھارتی غلامی سے آزادی تھا ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔