
سرینگر میں جامع مسجد کے قریب دھماکہ
سرینگر05 اگست () غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں آج سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں جامع مسجد کے قریب ایک دھماکہ ہواہے۔
سرکاری حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ دھماکہ دیسی ساختہ بم کا تھا جو آج دوپہر کو ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ دھماکے میں کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ علاقے میں تعینات بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے دھماکے کے بعد ہوا میں گولیاں چلائیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہے۔