پاک بحریہ اور سعودی نیول فورسز کے مابین اعلی سطحی مذاکرات کا انعقاد

اسلام آباد24:وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے 6 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان نیوی اور رائل سعودی نیول فورسز کے درمیان ایکسپرٹ لیول اسٹاف مذاکرات کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وائس چیف نے رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغوفیلی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے درمیان انتہائی گہرے تعلقات ہیں اور بہت سے آپریشنل اور تربیتی امور میں باہمی تعاون پایا جاتا ہے جس کا ایک اہم مظہر دونوں بحری افواج کی مشترکہ بحری مشق نسیم البحر کا باقاعدہ انعقاد ہے۔