اداکارائیں جسم فروش نہیں ہوتیں’، مریم نفیس نامناسب پیشکش کرنیوالے افراد پر برہم

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ لوگوں سے چیٹ کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جس میں اداکارہ کو تنہائی میں ملاقات اور بولڈ کام کرنے کا بھاری معاوضہ پیش کرنے کا کہا گیا۔

مریم نفیس کی جانب سے شیئر کردہ پیغامات کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین سخت ناپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں اور ایسے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

اداکارہ نے واٹس ایپ پر علی شیخ نامی شخص کے آئے میسجز کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اس شخص نے مریم کو سلام کرنے کے بعد کہا کہ اس نے حال ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں مریم کو دیکھا اور اب وہ ان کے ساتھ تنہائی میں کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں اور وہ اس کے لیے انہیں معاوضہ بتائیں۔

اداکارہ نے مذکورہ شخص کے میسیجز پر انہیں غصے بھرا جواب بھی دیا اور انہوں نے اپنے جواب کو بھی شیئر کیا۔