
لاہور سوئی نادرن گیس کمپنی نے گیس صارفین کیلئے اہم اعلان کرتے ہوئے خوشخبری سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سوئی نادرن گیس کمپنی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سوئی نادرن نے پریشر فیکٹر کی مد میں ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیاہے ، ہائیکورٹ کے حکم پر گھریلو صارفین کو 3.7 ارب روپے کا عبوری ریلیف ملے گا ۔