
مقبوضہ جموں وکشمیر کی ہائی کورٹ نے کالے قانون کے تحت دوافراد کی نظربندی کالعدم قراردے دی
سرینگر26جولائی() غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو افراد کی نظربندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
جسٹس ایم اے چودھری پر مشتمل بنچ نے فہیم احمد چک اور مشتاق احمد بٹ کی غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دیا۔عدالت نے حکام کو ہدایت کی کہ دونوں نظربند افراد کو فوری طورپر رہا کیا جائے۔