اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کو اپنی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے، یوتھ سوشل فورم

سرینگر : غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں وکشمیر یوتھ سوشل فورم نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی منظورشدہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کریجوگزشتہ سات دہائیوں سے بدترین سیاسی انتقام کا سامنا کررہے ہیں،۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوتھ سوشل فورم کے وفد نے یہ بات پلوامہ میں شہید ریاض احمد نائیکو کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے موقع پر کہی۔

انہوں نے ممتاز شہید کمانڈر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔وفد کے ارکان نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے سیاسی حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔وفد کی قیادت یوتھ سوشل فورم کے چیئرمین عمر عادل ڈار کررہے تھے اور ان کے ہمراہ توصیف احمد ، ایڈووکیٹ آصف بابا ، محمد فیصل اور محمد رفیق بھی تھے۔ وفد نے شہیداعجازاحمد اورشہید سجاداحمد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب شہدا ئ کی عظیم قربانیوں کے بدولت کشمیری آزادی کی فضا میں سانس لیں گے۔