بی جے پی حکومت نے ہوائی اڈے، ایئر لائنز بیچ دیں: اکھلیش یادو

الٰہ آباد 25 فروری ()بھارت میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے چپل پہننے والے عام لوگوں کو ہوائی جہاز میں سفر کرنے کے قابل بنانے کی بات کی تھی لیکن اس نے ہوائی اڈوں اور ایئر لائنز کو ہی بیچ دیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ماضی میں ربڑکی چپل پہننے والوں کو ہوائی جہازمیں سفر کرنے کے قابل بنانے کی بات کی تھی۔ اکھلیش یادو نے الہ آباد سے 30 کلومیٹر دور ہنڈیا اسمبلی حلقے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مودی حکومت لوگوں کو ریزرویشن دینے سے بچنے کے لئے سرکاری اثاثے بیچ رہی ہے۔