مقبوضہ کشمیر: گاندر بل سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

سرینگر06اپریل(کےپی این) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے ضلع گاندر بل میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لا ش بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ضلع گاندربل کے علاقے سونمرگ سے برآمد ہوئی ۔مقامی لوگوں نے لاش کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی جس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر اسے قانونی کارروائی کیلئے اپنے قبضے میں لے لیا۔