لندن یونیورسٹی نے اپنے سابق طالب علم فہد شاہ کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

لندن 10 فروری (کے پی این) لندن کی School of Oriental and African Studies)SOAS (یونیورسٹی نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ممتاز صحافی اور اخبار کشمیر والا کے ایڈیٹر فہد شاہ کی گرفتاری پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فہد شاہ نے لندن SOAS سے ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے ۔
ایس اور اے ایس کی طرف سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں فہد شاہ کی گرفتاری کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا گیا۔ بیان میں فہد شاہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہیں دہشت گردی اور بغاوت کے قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ گارڈین اور نیویارک ٹائمز نے بھی اپنی رپورٹ میں جموںوکشمیر میں صحافیوں کی گرفتاری اور ان پر قائم کیے جانے والے مقدمات کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔