مجھے گرفتار کرنےکا منصوبہ بنایا گیا ہے: عمران خان

ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی تمام تر بدنیتی کے باجود میں عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آباد  جا رہا ہوں کیونکہ  میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، بدقسمتی سے راستے میں ایک حادثے کے باعث کچھ تاخیر ہوگئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہوچکا ہےکہ لاہور میں کیے جانے والے محاصرے کا مقصد ایک مقدمے میں مجھے عدالت میں پیش کرنا نہیں بلکہ  مجھے گرفتار کرکے جیل میں ڈالنا تھا تاکہ میں اپنی انتخابی مہم نہ چلاسکوں۔

ایک ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے زمان پارک میں ان کےگھر پر حملہ کیا ہے، زمان پارک کےگھر میں بشریٰ بیگم اکیلی تھیں، یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں؟