مقبوضہ کشمیر: ”این آئی اے“ نے دوسرے روز بھی متعدد مقامات پر چھاپے مارے

سری نگر، 15 مارچ ()بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ” نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی“ (این آئی اے ) نے آج مسلسل دوسرے روز بھی متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔
این آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری ااہلکاروں کے ہمراہ مقبوضہ علاقے کے کولگام، شوپیاں، پلوامہ اور اسلام آباد اضلاع میں متعدد مقامات پر آزادی کے حامی افراد کے گھروں پر چھاپے مارے۔ انہوں نے چھاپوں کے دوران موبائل فون اور ڈیجیٹل ڈیویوائسز ضبط کر لیں۔
این آئی اے نے بھارتی ریاست پنجاب کے شہر فتح گڑھ صاحب میں بھی ایک مقام پر تلاشی لی۔