پشاور پولیس لائن تھانے کی مسجد میں دھماکا، 50 افراد زخمی

پشاور: تھانہ پولیس لائن کی مسجد کے اندر زوردار دھماکے کے باعث کم سے کم 50 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عین ظہر کی نماز کے وقت ہوا جس میں 50 افراد زخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کے بعد مسجد کے ساتھ متصل کینٹین کی عمارت منہدم ہوگئی۔

حملہ آور نمازیوں کے ساتھ ساتھ تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہوکر تین سے چار حفاظتی لائن عبور کرکے مسجد میں داخل ہوا۔ دھماکے کے بعد تھانہ پولیس لائن کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا ہے۔