مقبوضہ کشمیر:تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران 2کشمیری نوجوان گرفتار

سرینگر 07مارچ () غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے منگل کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو مجاہد تنظیموں کا کارکن قراردیکر گرفتار کر لیاہے۔
نوجوانوں کو بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور بھارتی پولیس کی طرف سے ضلع کے گائوں مونچھ کھڈ کنزر میں محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کی شناخت خورشید احمد خان اور ریاض احمد خان کے طورپر ہوئی ہے جو زندپال کنزر کے رہائشی ہیں۔
واضح ر ہے کہ بھارتی فوجی ایک مذموم منصوبے کے تحت کشمیری نوجوانوں کو مجاہد تنظیموں کا کارکن قراردیکرگرفتار کرنے کے بعد انہیں بعدازاں جعلی مقابلوں میں قتل کر دیتے ہیں۔