بھارتی فوج نے سری نگر کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی سے مقامی لوگوںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے

سری نگر() بھارتی فوج نے سری نگر کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے ۔ بھارتی فوج نے سرینگر کے علاقوں عیدگاہ ، نور بارغ اور جمالٹہ میں جمعرات کو صبح تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی جس سے مقامی لوگوںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فوجیوںنے نہال پور پٹن، سوپور ،نوگام اور بارہمولہ اور بانڈی پورہ کے دیگر اضلاع میں بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں۔بارہمولہ کے علاقے نہال پور پٹن کے ایک رہائشی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی فورسز نے گائوں میں داخل ہو کر گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ نوگام کے ایک رہائشی نے بتایا کہ فوجیوں کے ہمراہ اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکار بھی موجود تھے اور انہوںنے علاقے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائی کی