4 فروری کو برطانوی پارلیمنٹ میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس ہوگی ،سردار مسعود،الطاف بٹ مہمان خصوصی ہونگے

لندن (خصوصی رپورزت)برطانوی پارلیمنٹ میں 4 فروری کوانٹر نیشنل کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جارہاہے،جس کا اہتمام تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی ودیگر نے کیا، جبکہ اسکی صدارت برطانوی پارلیمنٹ کے کشمیر پہ موجودآل پارٹیز پارلیمنٹیرینز گروپ کے وائس چئیرمین و رکن ایوان نمائندگان پال بریسٹو کرینگے ،
کانفرنس ہاوس آف کامن کے کمیٹی روم نمبر 6 میں ہوگی ،تقریب میں ایوان نمائندگان کے اراکین کی بڑی تعداد شریک ہوگی، اس اہم ترین تقریب میں مہمان خصوصی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان اور ممتاز حریت پسند کشمیری رہنما الطاف احمد بٹ ہونگے۔تقریب میں محمد غالب سمیت کشمیر کیلئے کام کر نے والی اہم شخصیات،برطانیہ کی سول سوسائٹی بھی شریک ہوگی