مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

سرینگر 11نومبر () غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے ۔
فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کپرن میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔