وزیراعظم دورے پر چین روانہ، تعاون کے کئی معاہدوں کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے جس کے دوران تجارت، معیشت، دیگر شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔ شہباز شریف چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی چین کی بیسویں نیشنل کانگریس کے تاریخی انعقاد اور صدر شی جن پنگ کے تیسری بار جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف چین کا دورہ کرنے والے اولین رہنماؤں میں شامل ہیں۔

اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔ شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔