نمیبیا کیخلاف میچ کیلئے ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ٹیم کل نمیبیا کے مد مقابل ہو گی۔

میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیوں کا بھی امکان ہے، عماد وسیم اور حسن علی کی جگہ محمد نواز اور وسیم جونیئر پلیئنگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل تین فتوحات سمیٹنے والی پاکستان ٹیم نے چوتھے میچ کےلیے بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

حسن علی پریکٹس کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آئے، مسلسل تین فتوحات کے بعد دو دن کا آرام ملا لیکن آج کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی۔

آئی سی سی اکیڈمی میں پاکستان ٹیم نے فزیکل ٹریننگ کی اور فیلڈنگ پریکٹس بھی کی، پھر بیٹنگ اور بولنگ کی بھی مشقیں کیں۔

پاکستان ٹیم چوتھا میچ منگل کو نمبیبیا کے خلاف کھیلے گی پاکستان ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ میچ قبل ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ابوظبی میں شام 7 بجے ہوگا۔

کامیابی کی صورت میں قومی ٹیم باضابطہ طور پر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی