
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور برفباری کی تباہ کاریوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 105 ہوگئی۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق مختلف حادثات میں 96 افراد زخمی بھی ہوئے۔
آزاد کشمیر میں 78، بلوچستان میں 20، خیبر پختونخوا میں 5 اور گلگت بلتستان میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ ایک ہزار 295 مکانات کو برفباری سے شدید نقصان بھی پہنچا۔
ملک میں برفباری سے جاں بحق افراد کی تعداد104 ہوگئی
کے پی، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں رابطہ سڑکیں بھی متاثر ہوئیں۔ ایک ہزار 957 خیمے، ایک ہزار 250 کمبل اور 2 ہزار 250 دیگر اشیاء پہنچا دی گئیں۔ وادی نیلم کے 200 متاثرین کو تیار کھانا پہنچایا گیا۔
پاک فوج کی خصوصی ٹیمیں بھی سرچ اور ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔
این ڈی ایم اے نے نقصانات کی تازہ رپوٹ وزیراعظم عمران خان کو بھی ارسال کر دی ہے۔