نیول گالف کورس کھولنے کے بیان سے وائلڈ لائف بورڈ پیچھے ہٹ گیا

 اسلام آباد: نیول گالف کورس کھولنے کے بیان سے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ پیچھے ہٹ گیا۔

وائلڈ لائف منجمنٹ بورڈ کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ نیول گالف کورس کھولنے پر اعتراض نا ہونے کا بیان سنگل بنچ کے مختصر حکم نامے کے بعد دیا، سنگل بنچ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے، جس میں ہمارے بیان کی بنیاد پر عدالت نے گالف کورس کھولنے کی عارضی اجازت دی۔

وائلڈ لائف منجمنٹ بورڈ نے کہا کہ ہم گالف کورس کھولنے کی عارضی اجازت پر رضامندی کا بیان واپس لینا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سنگل چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے میں گالف کورس کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ گالف کورس غیر قانونی قرار دینے کے حکم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل زیر التوا ہے۔ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں متفرق درخواست دائر کی ہے۔