سندھ ہائيکورٹ کاکراچی ميں ٹينکرمافياکےفوری خاتمےکاحکم

سندھ ہائيکورٹ کاکراچی ميں ٹينکرمافياکےفوری خاتمےکاحکم سندھ ہائيکورٹ نے کراچی ميں ٹينکر مافيا کے فوری خاتمے کا حکم دے ديا ہے۔

سندھ ہائيکورٹ نے کراچی ميں ٹينکر مافيا کے فوری خاتمے کا حکم دے ديا ہے۔

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں بلدیہ ٹاؤن اور دیگرعلاقوں میں پانی کی قلت سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نےشہرمیں ٹینکرمافیا کے فوری خاتمے کا حکم دے دیا۔عدالت نے پولیس کو واٹربورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز واگزار کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ایم ڈی واٹربورڈ سے استفسار کیا کہ آپ نے پمپنگ اسٹیشن قبضے میں لیا؟ کیا ٹینکر مافیا کا خاتمہ ہوگیا ہے ؟۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے عدالت کو جواب دیا کہ پمپنگ اسٹیشن قبضے میں لے لیا ہے۔

جسٹس کے کے آغا نےایم ڈی واٹربورڈ کو تنبیہ کی کہ اچھی طرح سوچ لیں،ٹینکر مافیا فعال ہوا تو ذمہ داری آپ کی ہوگی۔ عدالت نے حکم دیا ہےکہ پانی کی فراہمی کیلئے کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی