وزیراعظم نےسرکاری دفاترمیں ہفتہ وارتعطیل 2کےبجائے ایک دن کردی

 اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری دفاترمیں ہفتہ وارتعطیل 2دن کے بجائے ایک دن کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد فرائض انجام دینا شروع کردئیے۔ وزیراعظم نے ہفتے میں 2دن کی تعطیل کو کم کرکے ایک دن کی تعطیل کردی۔

وزیراعظم نے سرکاری دفاترمیں رمضان المبارک میں کام کے اوقات صبح 10 بجے سے شروع کرنے کے بجائے صبح 8 بجے سے کرنے کا حکم بھی دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف رمضان المبارک کے لئے سرکاری دفاترکے اوقات صبح 10 بجے کے بجائے 8 بجے دفترپہنچے تو وزیراعظم آفس کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

وزیراعظم  نےرمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے اوررمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پینشنرز کی پینشن میں اضافےاور کم از اکم اجرت 25 ہزار کرنے کے اعلانات پر فی الفور عمل درآمد کا حکم بھی دیا۔

انہوں نے وزیراعظم دفترکے افسران اورعملے سے ملاقات میں کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں ایک لمحہ ضائع نہیں کرنا کمرکس لیں۔ ایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے رہنما اصول ہیں۔