
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع
اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔
تحریک عدم اعتماد آزاد کشمیر کے عبوری آئین کے آرٹیکل 18 کے تحت دائر ہوئی، جس پر 25 ممبران قانون ساز اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ عدم اعتماد پیش کرنے والے تمام ممبران کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔
پچیس ممبران قانون ساز اسمبلی نے سردار تنویر الیاس کا نام نئے قائد ایوان کے لیے تجویز کیا ہے۔
قانون ساز اسمبلی کے کل 53 ارکان میں سے پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 31 ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر 14 روز کے اندر قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی۔