اگلی قسط کے معاملے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات تاحال بے نتیجہ

آئی ایم ایف سے 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے معاملے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تاحال بے نتیجہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تاحال پالیسی سطح کے مذاکرات میں بھی آئی ایم ایف کو قائل کرنے میں ناکام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ریلیف پر مسلسل تحفظات  کااظہار کیا  ہے جب کہ آئی ایم ایف کو وفاقی حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پربھی اعتراضات ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ٹیکنیکل مذاکرات کے بعد پالیسی سطح کی گفتگو میں بھی اعتراضات اور تحفظات سامنے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان یہ صورتحال 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے حصول میں مشکلات  پیدا کررہی  ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان آئی ایم ایف سے اب تک 6 ارب ڈالرمیں سے 3ارب ڈالر لے چکا ہے۔