بچوں کے وظیفے کا پروگرام، ثانیہ نشتر نے حکومت کے 2سال مکمل ہونے پر بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پاکستان کے تمام اضلاع میں بچوں کے وظیفے کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا لوگوں کی احساس پروگرام تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ احساس پروگرام کی 15ماہ میں منظوری ہوئی، احساس پروگرام ریاست مدینہ ویژن کے مطابق بنایا گیا، احساس کفالت کے ذریعے70لاکھ خاندانوں کو وظیفے دیئے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام ہے جبکہ نشوونما کا پروگرام ایک سال کی محنت کے بعد شروع کیا گیا، ایک سال کی محنت کے بعد 9اضلاع میں33سینٹرز فعال ہوں گے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ احساس لنگر پروگرام مزدور بھائیوں کیلئے شروع کیا گیا، اس سال تک 12لنگر خانوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، پاکستان کی تاریخ میں 100سے زائد پناہ گاہ بنائی گئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے سال یتیم خانوں کےاسٹینڈرڈ کی بہتری کیلئے کمیٹی بنی، تاریخ میں پہلی بار مزدور کے لئے کمیٹی بنا دی گئی ہے، پاکستان کے تمام اضلاع میں بچوں کے وظیفے کا پروگرام شروع ہوگا۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس کیش پروگرام میں سندھ کے عوام کو 31فیصد حصہ دیا گیا،احساس پروگرام میں ٹیکنالوجی کو فروغ دےرہےہیں اور تمام منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی رہنمائی،بغیرتعاون پروگرامزکوجلدی لانا مشکل تھا تاہم لوگوں کی احساس پروگرام تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔