تمام ٹیکسز لگ جاتے تو پیٹرول 200 روپے لیٹر سے مہنگا ہوتا: ترجمان وزیر خزانہ

ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گیس کی صورت حال میں بہتری آئی ہے اور اب میرے گھر  پر سوئی گیس معمول کے مطابق آ رہی ہے۔

جیو نیوز کے پرعوگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیوں میں 166 فیصد اضافہ ہوا ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 15، 20 ڈالر نہ بڑھی تو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ماضی کے مقابلے میں پیٹرول پر کم ٹیکس لے رہے ہیں، تمام ٹیکسز لگ جاتے تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے زائد ہوتی۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں، دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح کم سے کم بوجھ عوام پر منتقل ہو۔

گیس بحران سے متعلق سوال پر ترجمان وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گیس کی سپلائی کافی بہتر ہو چکی ہے، میرے گھر پر سوئی گیس معمول کے مطابق آرہی ہے