
وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس کامیاب رہے گا، روسی سفیر
روس کےایمبیسیڈر ڈینیلا وکٹورووچ گانچ نے روزنامہ نیشن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم روسی، آپ کی حکومت کے سربراہ، وزیر اعظم عمران خان کا احترام کرتے ہیں، جنہیں ہم ایک بڑی شخصیت سمجھتے ہیں، جو نہ صرف کرکٹ بلکہ پاکستان میں نئی سیاسی سوچ کا لیجنڈ ہے۔”ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج صبح نوائے وقت اور نیشن کے دفتر کے دورہ کے موقع پر کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان کی اسلامی جمہوریہ کا احترام کرتا ہوں اور میں پاکستانی عوام کی عزت کرتا ہوں۔روسی ایمبیسیڈر کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ماسکو کا شاندار دورہ کامیاب رہے گا۔اس موقع پر انھوں نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔