”این آئی آے“ کے مقبوضہ وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے

سرینگر 16 فروری (کے پی این) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے آج وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ۔
این آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر کے علاقوں بٹہ مالو ، باغ مہتاب اور ضلع کپواڑ ہ کے علاقے کرالہ پورہ میں چھاپے مارے ۔