پی ایس ایل 7، لاہور پولیس کی فل ڈریس سیکیورٹی ریہرسل

ایئر پورٹ سے نجی ہوٹل،کھلاڑیوں کی قیام گاہ سے قذافی سٹیڈیم تک روٹ پر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی ریہرسل کی گئی۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پی ایس ایل 7 کے حوالے سے لاہور پولیس کی فل ڈریس سیکیورٹی ریہرسل کا انعقادکیا گیا۔

پی ایس ایل 7 کے حوالے سے لاہور پولیس کی آپریشنل تیاریاں عروج پرہیں جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز کی زیر نگرانی پولیس کی فل ڈریس سیکیورٹی ریہرسل کا انعقادکیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز عابد خان، سی ٹی او منتظر مہدی،ایس پی سیکیورٹی راشد ہدایت،متعلقہ ایس پیز اور افسران نے ریہرسل میں شرکت کی۔

ایئر پورٹ سے نجی ہوٹل،کھلاڑیوں کی قیام گاہ سے قذافی سٹیڈیم تک روٹ پر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی ریہرسل کی گئی اس دوران تمام تر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔