نیٹو کا پھیلاو نہ رکا تو اس کا اگلا نشانہ مسلم دنیا ہوگا۔ روس نے فیصلہ کرنے میں دیر کردی پیچھے ہٹنا ہوگا ۔ فیصل محمد

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) بین القوامی معاہدات کو توڑنے میں امریکہ کی مسلم تاریخ رہی ہے امریکہ نے کہا تھا کہ وہ وارسا پیکٹ کے ممالک کو اپنے ساتھ نہیں ملائے گا تاہم امریکہ نے اس سے منحرف ہوکر کئ ممالک جو روس کے حلیف تھے اپنے فوجی اتحاد میں شامل کرلیئے اس بات کا اظہار بین القوامی تنازعات میں ثالثی کے ماہر فیصل محمد نے کہی انھوں نے کہا لٹویا ۔ لتھوانیا ۔ اسٹونیا کو امریکہ نے نیٹو اتحاد میں شامل کرکے روس کا گھیراو کرلیا ہے اب اگر یوکرائن نیٹو میں شامل ہوگیا تو تو روس مکمل طور پر امریکی طاقت کے زیر اثر ہوجائیگا ۔ فیصل محمد کے مطابق روس نے یوکرائن پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیئے تیاری میں کافی وقت ضائع کیا جس کی وجہ سے امریکہ اور نیٹو کو روس کے خلاف بھرپور کاراوآئی کرنے کی تیاری کا معقول وقت مل گیا ۔ انھوں نے کہا کہ اگر روس اور چین نے نیٹو کے آگے بندھ نہ باندھا تو آئندہ چند سالوں میں پوری مسلم دنیا نیٹو کے نشانہ پر ہوگی