اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہوگئےالرٹ رہنے کی ضرورت ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل کراچی کمپنی کے پاس چوری یا ڈکیتی نہیں ہوئی بلکہ دہشتگردی کا واقعہ تھا اور اس سے سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ چوری یا ڈکیتی کا واقع نہیں ہے دہشتگردوں نے فائرنگ کی ہے۔ ہمیں ایک قسم کا سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہو گئے ہیں۔یہ اس سال کا پہلا واقعہ ہے ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملزمان تک پہنچ گئے ہیں موٹر بائیکس سے ان کو ٹریس کر لیا ہے۔ پولیس نے اپنی جان دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی ساری فورسز پاکستان کی حفاظت کے لیئے جان کا نظرانہ دینے کو تیار ہیں۔