بھارت سے جنگ کرنے کے الزام میں 4 نوجوانوں کے خلاف نئی چارچ شیٹ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی ائے نے این آئی اے عدالت میں چارچ شیٹ داخل کر دی

جموں() بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی ائے نے بھارت سے بغاوت اور جنگ کرنے کے الزام میں 4 نوجوانوں کے خلاف نئی چارچ شیٹ این آئی ائے عدالت میں پیش کر دی ہے ۔ارمان علی، احسان اللہ، عمران احمد،عرفان احمد ڈار کے خلاف ابتدائی طور پر جموں کے پولیس سٹیشن گنگیال میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی ائے نے اس مقدمے کو این آئی ائے عدالت منتقل کر  دیا ہے اس سے قبل  بھی ایک چارج شیٹ داخل کی گئی تھی نئی چارج شیٹ میں دہشت گردی کی کارروائیوں ، بھارتی خودمختاری، سالمیت اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی سازش کا الزام لگایا گیا ہے